سُنو حُسینیو! سُنو حُسینیو
حُسین وہ جو زیر تیغ ہنس کے سو گیا
یزید وہ جو ذلتوں کا نام ہو گیا
حُسین وہ جو مرضئی خدا خرید لے
یزید وہ ہے جس کا کوئی نام بھی نہ لے
یزید زندہ رہ کےمردہ باد ہو گیا
حُسین سر کٹاکےزندہ باد،زندہ باد، زندہ باد ہو گیا
زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ بادزندہ باد
حُسین سر کٹاکےزندہ باد،زندہ باد، زندہ باد ہو گیا
زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ باد ، زندہ بادزندہ باد
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
یہ کل بھی زندہ باد تھا یہ اب بھی زندہ باد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
قُرآن میں حدیث میں یزید کا بیاں نہیں
یزید کی تو قبر کا کہیں بھی کوئی نشاں نہیں
ہاں جا بجا ہے دہر میں حُسین کی اولاد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
بُرائیوں کو دہر میں یزید عام کر گیا
حُسین سے لڑا تو اپنی موت آپ مر گیا
یہ کل بھی مُردہ باد تھا ، یہ اب بھی مُردہ باد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
ہر اک شریف ذہن سے یزید اتنا گرِ گیا
کسی نے اپنے لعل کا یزید نام نہ رکھا
یہ کل بھی نا مُراد تھا یہ اب بھی نا مُراد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
یزید والے تخت پر نصیب کے خراب ہیں
حُسین والے قید میں بھی رہ کے کامیاب ہیں
حُسینیت کی ٹھوکریں یزید اور ابنِ زیاد ہیں
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
جہاں میں سب سے زیادہ اشک جس کے نام پر بہا
زمانے لا غمِ حُسین کا کوئی جواب لا
گنیِز بُک کو بس میرے حُسین سے عناد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
یزید ایک لاکھ ہوں مقابلے پہ غم نہیں
حُسین والا ایک ہو تو لشکروں سے کم نہیں
حُسین کو بھی اپنے ماتمی پہ اعتماد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
علیؑ کی بیٹی زینبِ حزیں حُسین بن گئی
شریکتہ الحُسین تھی یزیدیت پہ چھا گئی
حُسین سے پڑھا ہوا سبق جو اِسکو یاد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
ترانہء حُسین ہے ہاں ساتھ دو حُسینیو
حُسین سے مُراد لو مُراد لو حُسینیو
حُسین جس کو دے دے اُسکی نسل با مُراد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
نبی کا مُلک پاک ہے ندیم اور ریحان ہیں
ہماری سرحدوں پہ سب حُسین کے جوان ہیں
کرم ہے مصطفی کا اپنا مُلک شاد باد ہے
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد
یہ کل بھی زندہ باد تھا یہ اب بھی زندہ باد ہے۔
حُسین زندہ باد، حُسین زندہ باد