Saturday, October 8, 2016

اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے(Aey Azadar-e-Hussaini ye chalan zinda rehey)





اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے
جب عزاء خانہ سجے تو دل بنے فرشِ عزاء
ڈھڑکنوں میں ماتمِ شاہِ ضمن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

نوحہ خواں ماتم کے سائے میں سفر کرتے رہیں
ہر بیاضِ غم کُھلے ہر انجمن زندہ رے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

روزِعاشورا جلوسِ غم کو کیا راحت سے کام
یاد میں پیاسے اسیروں کی تھکن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

اے عزادارو چلو مشک و علم کے سائے میں
یہ تجمّل یہ حشم یہ باک پن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

جس جگہ تھی موت آساں زندگی دشوار تھی
ہاں وہاں زہرا کے سارے گل بدن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

سب عزاخانے ہمارے سب ہی اپنی مجلسیں
اے دُعائے سیدہ یہ اپنا پن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

چھوٹے چھوٹے سے علم بچوں کے ہاتھوں میں رہیں
دل میں تابوتِ سکینہ کی چبھن زندہ رہے
اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے

کر رہے ہیں یہ دُعا زیرِعلم سرورہلال
اے خدا یہ غم بہ فیضِ پنجتن زندہ رہے

اے عزادارِ حسینی یہ چلن زندہ رہے
ہاں عزاخانے سجانے کی لگن زندہ رہے



No comments:

Post a Comment